the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی



اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق اور مغرب کی جانب سے ان کی تنظیم سے اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کے لیے مسلسل مطالبات کیے جا رہے ہیں اور اسرائیل پر راکٹ حملوں سے گریز کا کہا جا رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اپنی مظلوم قوم کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ جنگ کا آغاز اسرائیلی دشمن نے کیا ہے۔ جنگ بندی میں بھی وہی پہل کرے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے بدھ کی شام دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر وحشیانہ جنگ مسلط کی ہے۔ جارحیت اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا آغاز صہیونی دشمن نے کیا ہے۔ فلسطینی عوام اور مزاحمت کار قوم کے دفاع میں لڑنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بدلے میں جنگ بندی کے اصول پر قائم ہیں، لیکن اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خود ہی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس وقت فلسطینی عوام اسرائیلی دشمن کی ایک بڑی جنگ کا سامنا کررہے ہیں۔ جارحیت کا آغاز دشمن نے کیا ہے اور وہی اس کے نتائج اور مضمرات کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے لیکن جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ اب ہمارے پاس اپنے دفاع کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ اسرائیل نے پچھلے ایک عشرمیں غزہ کے مظلوم عوام پر دو مرتبہ جنگ مسلط کی۔ دونوں مرتبہ شکست بھی دشمن کا مقدر بنی۔ اس جنگ میں بھی فتح اور نصرت ہماری ہوگی۔ہمارا کام صرف اپنی قوم کے دفاع کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے خود کو



تیار رکھنا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ "صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو یہ گمان کرتا ہے کہ اس کے جنگی جرائم پر فلسطینی کوئی رد عمل بھی نہ کریں۔ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔ فلسطینی کمزور ضرور ہیں مگر بزدل نہیں ہیں۔ بزدل عالمی برادری ہے جس نے نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام کے بارے میں دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت فلسطینی عوام کو دشمن کے سامنے گھنٹے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرے گی۔ جب قوم کو دیوار سے لگایا جائے گا وہ آتش فشاں بن کر پھٹ پڑے گی۔ تب عالمی برادری کو بھی اندازہ ہوگا کہ اس نے فلسطینیوں کی حمایت نہ کرکے کتنی بڑی غلطی کی تھی۔

خالد مشعل نے اپنی طویل تقریر میں اسرائیلی عوام کو بھی مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عوام اپنی حکومت کو ایک مظلوم عوام کے خلاف جنگی جنون سے روکے۔ فلسطینی عوام ہی اس ارض وطن کے اصل مالک ہے۔ انہیں آتش فشاں بن کر پھٹ پڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے تمام فلسطینیی مزاحمتی تنظیموں اور پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ صہیونی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی کو دشمن سے تعاون قرار دیتے ہوئے صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے قوم کے دفاع کے بجائے دشمن کے ساتھ مل کر اپنی ہی قوم کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ نازک وقت میں قوم کی پشت پر کھڑی ہو اور دشمن کو شکست دینے کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی پشتیبانی کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.